Live Updates

لاہور‘ تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار نے خواتین سے بدتمیزی کے واقعہ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سول لائنز میں درخواست جمع کرادی

منگل 3 مئی 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) تحر یک انصاف کی خاتون رکن عظمی ٰکاردار نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ سول لائنز میں درخواست جمع کرادی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عظمی کاردار نے کہا کہ ن لیگ والے ہر طریقے سے ہماری پارٹی کے امیج کو خراب کرنا چاہتے ہیں ہم نے 4 مہینے تک دھرنا دیا لیکن ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا پھر کیا وجہ ہے کہ جب ہم چیئرنگ کراس پر جلسہ کرتے ہیں تو ہماری خواتین پر یلغار کی جاتی ہے‘ چند شر پسند عناصر کے دھکوں کی وجہ سے کچھ خواتین خار دار تاروں پر گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئیں ہم نے درخواست میں لکھا ہے کہ ویڈیوز کو بطور شہادت استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ سول لائنز میں نامعلوم افرادکے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے۔ آئندہ دنوں میں پی ٹی آئی کے فیصل آباد کے جلسے میں اچھا انتظام ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات