وزیراعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ میں اجتماعی زیادتی کے بعد بچی کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم، متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے ‘ شہبازشریف

منگل 3 مئی 2016 20:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چنیوٹ کے علاقے میں اجتماعی زیادتی کے بعد 13سالہ بچی کو جلائے جانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ بچی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :