بزرگ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے جی ایٹ فور میں سہولیاتی مرکز قائم

منگل 3 مئی 2016 19:55

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر بزرگ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے جی ایٹ فور میں سہولیاتی مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق یہ سہولیاتی مرکز قومی کونسل برائے سماجی بہبود الفاربی کمپلیکس، حنا روڈ بالمقابل نوری ہسپتال جی ایٹ فور میں قائم کیا گیا ہے جہاں بزرگ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل میسر ہوں گے۔

مرکز میں بزرگ شہریوں کی طرف سے کسی بھی ادارے سے متعلق ہر شکایت کے ممکنہ ازالے کے لئے متعلقہ اہلکار پوری کوشش کریں گے۔ اس مقصد کے لئے تمام دفتری سہولیات مثلاً ٹائپنگ، ٹیلیفون اور فیکس کی سہولیات مہیاء کر دی گئی ہیں۔ وہ بزرگ شہری جو اپنی زیادہ عمر کی وجہ سے اس سہولیاتی مرکز تک نہیں آ سکتے وہ فون نمبر 051-9107668 پر اپنی شکایات کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :