ایم ایس ایف (ن) نوازشریف کا دست بازو ہے ، وزیر اعظم کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،سردار عدنان

جمہوری حکومت کے خلاف ہونے والی سازش پاکستان دشمنی ہے،صدر ایم ایس ایف (این ) آزاد کشمیر

منگل 3 مئی 2016 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) ایم ایس ایف (این ) آزاد کشمیر کے صدر سردار عدنان نے کہا ہے کہ ایم ایس ایف (ن) میاں نوازشریف کا دست بازو ہے ،میاں نوازشریف کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،مسلم لیگ (ن ) کی جمہوری حکومت کے خلاف ہونے والی سازش پاکستان دشمنی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہاوس میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے ایم ایس ایف آزاد کشمیر مسلم لیگ کا ہر اول دستہ ہے اور طلباء کی سب سے بڑی ترجمان ہے ،ایم ایس ایف جمہوری رویوں کی روایت ہے،بیس کروڑ لوگوں کے حقوق پہ کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے نہیں دیں گے ،سردار عدنان نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں کشمیر کو مثالی ریاست بنائیں گے ،میاں نوازشریف پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں مخالفیں ان کی شہرت سے خوفزدہ ہیں۔