میرے شوہر کو بازیاب کرایا جائے ،مجھے ،ہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کئے جائیں، کوئٹہ کی رہائشی ارشاد بیگم کی اپیل

منگل 3 مئی 2016 19:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) کوئٹہ کی رہائشی مسماۃ ارشاد بیگم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے شوہر کو فوری طور پر بازیاب کرکے انہیں اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یکم اور دو اپریل کی درمیانی شب پولیس نے چادر اورچار دیواری کے تقدس کی پامالی کرتے ہوئے گھر میں گھس کر میرے شوہر ریٹائرڈ آرمی حوالدار عبدالکریم کو قیمتی سامان و قانونی دستاویزات کو اپنے ساتھ لے گئی ہے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس نے انہیں حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ میرے شوہر سے ہماری ملاقات بھی نہیں کرائی جارہی ہے ہے وزیراعظم ، وزیراعلیٰ بلوچستان ، اور آرمی چیف فوری طور پر اسکا نوٹس لیتے ہوئے میرے شوہر کی بازیابی کیلئے اقدامات کریں اور انہیں حبس بے جا میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے اور میرے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :