وزیر قانون کے پی کے نے بار ایسوسی ایشن بشام کیلئے دس لاکھ روپے کاچیک دیدیا

وکلاء انصاف کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کرکے خود کو سرخروکرسکتے ہیں،امتیازشاہدقریشی

منگل 3 مئی 2016 19:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) وزیر قانون نے بار ایسوسی ایشن بشام کے لئے دس لاکھ روپے کاچیک دے دیا۔خیبرپختونخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے منگل کے روز اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاورمیں رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی کو بار ایسو سی ایشن بشام کے لئے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وکلاء کی جانب سے فنڈ زکی فراہمی پر وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وکلاء کی جانب سے یہ ان کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوگیا۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ صوبے کے تمام وکلاء کے مسائل حل کرنا حکومت اولین فرض سمجھتی ہے اوراس سلسلے میں کسی بھی رکاوٹ کو پیش نہیں آنے دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء انصاف کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کرکے خود کو سرخروکرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :