حکمرانوں کے دعوے ترقیاتی میگا پراجیکٹس ،عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اشتہارات کی حد تک محدود ہیں‘ پیپلز پارٹی
بیرون ممالک آف شور کمپنیوں ،کاروبار کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم عہدے پر فائز رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ‘ مخدوم احمد محمود ، عبدالقادر شاہین
منگل 3 مئی 2016 19:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور پارٹی کے فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاہین نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمرانوں کے دعوے ترقیاتی میگا پراجیکٹس اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اخبارات میں اشتہارات کی حد تک محدود ہیں انکا حقیقت اور عملی اقدامات سے دور تک کا کوئی تعلق نہیں صرف الفاظی جمع تفریق اور بیانات تک محدود ہے جبکہ ملک کے تمام ادارے کنگال خسارے میں اور وزیر اعظم کا ملک و بیرون ممالک کاروبار عروج اور ترقی کی بلندیوں پر پانامہ لیکس کے انکشافات نے شریف خاندان کی حقیقت بے نقاب کر کے پوری قوم ہی نہیں انہیں دنیا بھر میں انکی شرافت کے ڈھول کا پول کھول دیا ہے۔
میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو ریاستی اداروں کے ذریعے کرپشن کے بے بنیاد الزامات میں ملوث اور انکی کردار کشی کرنیوالے حکمران ٹولہ کے وزیر اعظم خود کے بیٹوں کی بیرون ممالک آف شور کمپنیوں اور کاروبار کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں پوری قوم اور اپوزیشن جماعتیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ نواز شریف استعفیٰ دیکر اپنے خاندان او ر بیٹوں کے نام اثاثوں کی تفصیلات ظاہر اور انکی غیر جانبدارنہ تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی مشاورت سے جوڈیشنل کمیشن کا قیام عمل میں لا کر انکوائری کروائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
-
ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینیجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.