خواتین کو اپنی ملکیت قرار دینا بند کر دیں، بلاول بھٹوزرداری کا مرد سیاستدانوں کے نام پیغام

منگل 3 مئی 2016 19:01

خواتین کو اپنی ملکیت قرار دینا بند کر دیں، بلاول بھٹوزرداری کا مرد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) سیاسی جماعتوں کی خواتین کے معاملے پر بلاول بھٹو نے مرد سیاستدانوں کے نام پیغام کہاہے کہ پیارے ساتھیو خواتین کو اپنی ملکیت قرار دینا بند کر دیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں مرد سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ برائے مہربانی خواتین کا حوالہ ہماری خواتین کہہ کر دینا چھوڑ دیں۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ خواتین کوئی جائیداد نہیں ہیں جن کی ملکیت کا دعوی کیا جائے۔بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ یہ 2016 کا زمانہ ہے برائے مہربانی ایسا کر کے ہمیں شرمندہ نہ کریں۔