پانامہ لیکس تحقیقات، ٹی او آرز پر الیکشن کمیشن بھی متحرک ہو گیا

قرض معافی کرانے والے رکن کو نشست سے ہاتھ دھونا پڑیگا

منگل 3 مئی 2016 19:01

پانامہ لیکس تحقیقات، ٹی او آرز پر الیکشن کمیشن بھی متحرک ہو گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پانامہ لیکس تحقیقات، ٹی او آرز پر الیکشن کمیشن بھی متحرک ہوگیا، قرض معافی کرانے والے رکن کو نشست سے ہاتھ دھونا پڑیگا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاکہ 20 لاکھ کا قرض معاف کرانے یا نادہندہ رکن کو نشست سے ہاتھ دھونا پڑیگا ٗ بیوی اور زیر کفالت بچوں کے نام پر قرض معاف کرانے والا بھی رکن پارلیمنٹ نہیں رہ سکتا ٗ الیکشن کمیشن کے مطابق قرض معافی کے ثبوت ملنے پر ارکان کے خلاف کارروائی ہو گی نااہلی کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ کو 30 روز میں ریفرنس بھجوانا ہوتا ہے ٗ 30 روز میں ریفرنس نہ بھجوانے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس آ جاتا ہے۔