ایس ای سی پی کی جانب سے انضباطی قواعد کی خلاف ورزی پر گزشتہ ماہ کے دوران 20 کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے
منگل 3 مئی 2016 18:47
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انضباطی قواعد کی خلاف ورزی، سالانہ گوشواروں اور حسابات میں بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گزشتہ ماہ کے دوران 20 کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے جبکہ پہلے سے جاری شدہ نوٹس پر 36 کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز، ڈائریکٹرز اور آڈیٹرز کے خلاف کارروائی مکمل کی گئی۔
ایس ای سی پی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اپریل کے دوران کارپوریٹ سپرویژن ڈیپارٹمنٹ نے چھ آڈیٹرز کے خلاف بھی ایکش لیا اور آڈیٹرز کو اپنے فرائض دیانتداری سے ادا نہ کرنے اور مجوزہ قوانین کے مطابق کمپنی کے متعلق حقائق کو چھپانے اور مکمل معلومات فراہم نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔(جاری ہے)
ایس ای سی پی نے پانچ کمپنیوں کے خلاف اپنی سالانہ رپورٹ میں مکمل معلومات نہ ظاہر کرنے اور حقائق چھپانے پر کارروائی کی۔
اس دوران ایک ایسی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جو کاروبار نہیں کر رہی تھی۔ رجسٹرار کو اس کمپنی کو بند کرنے کی کارروائی کے لئے عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح ایک کمپنی کے خلاف اپنی ویب سائٹ پر ضروری معلومات فراہم نہ کرنے پر بھی ایکشن لیا گیا۔ مزید کارپوریٹ اور متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کے لئے 37 انتباہ کے نوٹس جاری کئے گئے۔ اس ماہ سرمایہ کاروں کی جانب سے ملنے والی 141 شکایات پر کارروائی مکمل کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.