پیمرا ، پی بی اے ا ور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس منسوخ

منگل 3 مئی 2016 18:47

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان الیکٹراک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) و کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس منسوخ ہو گیا۔ پیمرا کو بیشتر کیبل ٹی وی آپریٹرز کی جانب سے گذارشات موصول ہوئی تھیں جن میں ڈیجیٹلائزیشن پر ہونے والے اجلاس کو منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

پیمرا نے منگل کو اجلاس کیبل ٹی وی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے روڈ میپ متعین کرنے کیلئے بلایا تھا تاہم کیبل ٹی وی آپریٹرز کے مختلف دھڑوں کی جانب سے گذارشات موصول ہونے پراس اجلاس کو منسوخ کر دیا گیا۔ پیمرا کیبل آپریٹروں کے تمام دھڑوں میں ہم آہنگی استوار کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ ڈیجیٹلائزیشن کا عمل بلا کسی تاخیر کے اور تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے بلا تاخیر کے مکمل ہوسکے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آئندہ اجلاس 11 مئی کو صبح ساڑھے 11 بجے پیمرا ہیڈ کوارٹرز میں ہوگا۔ پیمرا نے کیبل آپریٹرز سے گذارش کی ہے کہ وہ اپس کی رنجشوں اور عداوتوں کو ختم کریں اور ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے ڈیجٹلائزیشن کے عمل کو شروع کریں تاکہ صارفین کو معیاری سروس وتفریح مہیا کی جا سکے۔ پی بی اے کے ایک وفد نے منگل کو چیئرمین پیمرا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی بی اے کے وفد کو اجلاس کی منسوخی سے متعلق خبر دی گئی۔

علاوہ ازیں کیبل آپریٹرز کے ایک وفد نے بھی چیئرمین پیمرا سے علیحدہ ملاقات کی جس میں کیبل آپریٹرز کے تمام دھڑوں میں یکجہتی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ پیمرا ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کی تکمیل کیلئے سرگرم ِ عمل ہے اور اس کے حصول کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز میں ہم آہنگی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ یہ عمل بلا کسی رکاوٹ کے مکمل ہو۔

متعلقہ عنوان :