متحدہ عرب امارات میں بننے جا رہے ہیں مصنوعی پہاڑ، کس مقصد کے لیئے، جانیئے

منگل 3 مئی 2016 18:42

متحدہ عرب امارات میں بننے جا رہے ہیں مصنوعی پہاڑ، کس مقصد کے لیئے، جانیئے

متحدہ عرب امارات:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3مئی 2016ء) : متحدہ عرب امارات کے حکام نے بتایا ہے کہ وہ مصنوعی پہاڑیاں بنانے کے ایک منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔ اور ان پہاڑیوں کا مقصد متحدہ عرب امارات میں بارشیں برسانے کے لیئے کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

اس خیال کے مطابق چونکہ صحرا کی وجہ سے ہوا زیادہ انچائی پر نہیں جاتی جس کی وجہ سے بارش کے بادل نہیں بنتے ،لیکن ان مصنوعی پہاڑیوں کے بن جانے سے ہوا کو اوپر پہنچنے میں مدد ملے گی ۔جس سے بارش والے بادل بنیں گے۔ اس پر لاگت کا اندزہ اربوں ڈالر لگایا گیا ہے۔