Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے کا جواب ،(ن)کا28مئی کو ’’ یوم تکبیر ‘‘کے سلسلہ میں لاہور میں بڑی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

منگل 3 مئی 2016 18:41

تحریک انصاف کے جلسے کا جواب ،(ن)کا28مئی کو ’’ یوم تکبیر ‘‘کے سلسلہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 28مئی کو ’’ یوم تکبیر ‘‘کے سلسلہ میں صوبائی دارالحکومت میں بڑی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے لاہور میں منعقد کئے جانے والے جلسے کا جواب دینے کیلئے 28مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر ایک بڑی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابھی اس کے لئے مقام کا تعین نہیں کیاجا سکا۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لاہور میں اکٹھ کو جلسہ کہنا بھی جلسے کی توہین ہے ۔ مسلم لیگ (ن) ہر سال 28مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کرتی ہے اور امسال بھی بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات