(ن) لیگ کے گلو بٹ مال روڈ پر پی ٹی آئی کی خواتین سے بد سلوکی میں ملوث ہیں‘ پی ٹی آئی ویمن ونگ

واقعہ میں ملوث ہونے کے بعد مگر مچھ کے آنسو بہانے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے‘ مرکزی صدر منزہ حسن کی سلونی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 3 مئی 2016 18:37

(ن) لیگ کے گلو بٹ مال روڈ پر پی ٹی آئی کی خواتین سے بد سلوکی میں ملوث ہیں‘ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ نے مسلم لیگ (ن) پر مال روڈ کے جلسے میں خواتین کیساتھ بد سلوکی کے واقعہ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوبٹوں کے ذریعے بدتمیزی کروانے اور اور پھر اس پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کی شدید بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی صدر وومن ونگ منزہ حسن اور پنجاب وومن ونگ کی صدر سلونی بخاری نے چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی خواتین اس سیاسی پارٹی کی جانب انگشت نمائی کررہی ہیں، جس میں خواتین کی شرکت ہمیشہ سے بھرپوررہی ہے ، جلسوں اور دھرنوں میں شرکت ہو، کسی اہم مسئلے پر سیاسی طور پر آواز اٹھانا ہو ،پی ٹی آئی کی خواتین کا کردار ہمیشہ نمایا ں رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے ہمیشہ باوقار طور پر اپنا کردارنبھایا ہے ۔

یہ مقام حیرت نہیں کہ جو پارٹی پی ٹی آئی خواتین پر اخلاق سے گرے ہوئے فقرے کسنے میں شہرت رکھتی ہیں اسے آج یکا یک پی ٹی آئی کی خواتین کا درد کیوں محسوس ہو رہا ہے ، کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ یہ تمام واقعہ مسلم لیگ (ن) نے خود اپنے گلوں بٹوں کی مدد سے انجام دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :