ملکی معیشت کو بحران سے نکال کر صحیح سمت پر گامزن کر دیا ،پاکستان کا شمار جلد دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں میں ہو گا‘ گورنر پنجاب
ضرب عضب پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ عزم ،امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ‘ رفیق رجوانہ کی ڈبلیو ٹی او کے وفد سے گفتگو
منگل 3 مئی 2016 18:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو بحران سے نکال کر صحیح سمت پر گامزن کر دیا گیا ہے اور بہت جلد ملک کی معیشت کا شمار دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں میں ہو گا،ضربِ عضب پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ عزم ہے جس سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور آج غیر ملکی سرمایہ کار بھی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے رہے ہیں ۔
ان خیالات کا ظہار انہوں نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل روبرٹوایزویدو سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں وفاقی وزیر ِتجارت انجینئر خرم دستگیر خان، سنیٹرنعمان وزیر خٹک،جینوا میں پاکستان کے سفیر توقیر شاہ اور 20رکنی معروف تاجر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہاکہ ملک کی جمہوری قیادت اہم قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ،پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم قومی معاملات پر حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں شروع کئے گئے میگا پراجیکٹس میں عوامی مفادات ہی اولین ترجیح ہیں جن کے نتیجے میں عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا ملکی معیشت میں بہتری کے لیے اہم اصلاحات کی جا رہی ہیں جن کی بدولت سرمایہ کاری کا سازگار ماحول پیدا ہو رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اقتصادی شعبے میں عالمی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اِن میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے اور جی ایس پی پلس سمیت دیگر بین الاقوامی معیار کو پورا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک سے معاشی شراکت داری کو فروغ دے رہا ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کا فروغ ہماری معاشی پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے تا کہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر بھی قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر بڑے بڑے تجارتی مراکز کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافے کو سراہا جا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے امیج میں بہتری آئی ہے جس کے نتیجے میں عالمی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.