سپریم کورٹ پر فیصلہ چھوڑا ہے ہم پر ایک پائی ثابت ہوجائے تو ایک منٹ میں چلا جاؤنگا ،نوازشریف
اب 22 سالہ پُرانی باتیں کررہا ہے اور نئے الزام لگا رہے ہیں جن کا کوئی وجود بھی نہیں انہیں پتہ نہیں ان کا کس سے واسطہ پڑا ہے اُن کو معلوم ہوجائیگا گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک پر بہت اچھے اثرات مرتب ہونگے ، 2018 ء میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا جو ہمارا قوم سے وعدہ تھا مگر اس سے بڑھ کر ہم بجلی بھی سستی دیں گے جو کہ ہمارا انتخابی وعدہ بھی نہیں تھا،نیا پاکستان ہم بنائیں گے ،وزیر اعظم کا بنوں میں جلسہ عام سے خطاب
منگل 3 مئی 2016 18:22
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں کا نیا خیبر پختونخواہ دیکھ کر افسوس ہورہاہے کہ کہاں ہے اُن کا نیا خیبرپختونخواہ لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ میں ہماری اور جے یوآئی مولانا فضل الرحمن کی جماعت کو چند سیٹیں ملیں مگر حکومت ہماری نہ ہونے کے باوجود نیاخیبر پختونخواہ ہم بنائیں گے جس کا مانسہرہ میں تاریخ ساز اعلانات کرکے آغاز کردیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دورہ بنوں کے موقع پر زیاد اکرم درانی سپورٹس کمپلیکس میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی ، گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا ،وزیر اعظم کے مشیر ومسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر مقام، ایم پی اے اعظم خان درانی، مسلم لیگ کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ ، صوبائی نائب صدور ڈاکٹر پیر صاحب زمان ، ملک حاجی نواب خان ، زاہد اکرم دُرانی، ضلع ناظم عرفان دُرانی ، ضلع نائب ناظم پیرمنیر شاہ بھی موجود تھے وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1991 ء میں پشاور سے اسلام آباد موٹر وے کی بات کی جو آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے موجود ہے اس کے علاوہ اس صوبہ میں جب یہ صوبہ این ڈبلیو ایف پی کے نام سے منسوب تھی تو بے شمار سڑکیں بنائی اور آج بنوں میں ایک نئی تاریخ رقم کئے جارہا ہوں جس پر وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی کا مشکور ہوں جنہوں نے اہم منصوبوں کے قیام پر کافی عرصہ سے بات چیت کی تاہم منصوبے ہونے چاہیئے کیونکہ یہ علاقہ کئی دہائیوں سے محروم ہے یہاں آتے ہوئے بنوں کو دیکھا وہی پُرانی عمارتیں ، پُرانی سڑکیں ہسپتال سب کو دیکھ کر افسوس ہواکہ نیاپاکستان بنانے کے دعویداروں نے تین سال حکومت کا عرصہ مکمل کرلیا مگروہ نیاخیبرپختونخواہ یا نیا بنوں نہ بنا سکے اور اب نیا بنوں بنے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.