Live Updates

طلباء اپنی تمام صلا حیتیں حصول علم کیلئے صرف کریں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،خلیل طاہر سندھو

منگل 3 مئی 2016 18:14

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء ) وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھونے کہا ہے کہ طلباء اپنی تمام تر صلا حیتیں حصول علم کے لئے صرف کریں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ،وہ یہاں ایف سی کالج یونیورسٹی میں طلباء کو خصوصی لیکچر دے رہے تھے اس موقع پر ڈاکٹر پرسٹی منیر بھی موجود تھے خلیل طاہر سندھو نے طلباء کو حکومت پنجاب کی اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور خصوصا تعلیم کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ، صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کے لئے سرکاری ملامتوں میں 5 فیصد مستقل کوٹہ مقرر کر دیا ہے ، مستحق طلباء کو نہ صرف وظائف دےئے جا رہے ہیں بلکہ انہیں بیرون ملک بھی بھیجا جا رہا ہے، انہوں نے تحریک پاکستان سے قیام پاکستان تک اقلیتوں کے کردار پر روشنی ڈالی ،انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنا قیمتی وقت با مقصد سرگرمیوں میں صرف کریں -

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات