مخالفین 2023ء کا انتظار کریں، مسلم لیگ (ن)اپنی بہترین کارکردگی کے باعث 2018ء میں اور بھی زیادہ اکثریت سے برسراقتدار آئے گی ،اپوزیشن کیلئے اصل مسئلہ پانامالیکس نہیں، وہ ملکی ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہرکابیان
منگل 3 مئی 2016 18:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو 2023ء تک انتظار کرنا پڑے گا اور آئے روز کی ہنگامہ آرائی اور سازشوں سے کچھ حاصل نہ ہوگا ،مسلم لیگ (ن)اپنی بہترین کارکردگی کے باعث 2018ء میں اور بھی زیادہ اکثریت سے برسراقتدار آئے گی ،اپوزیشن کیلئے اصل مسئلہ پانامالیکس نہیں، وہ ملکی ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے۔
۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور اس کے قائد محمد نواز شریف کی بہترین کارکردگی اور وژن کے باعث آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے او ر اس کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ 20سے زائد مستند بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور جریدوں نے پاکستان کی معاشی ترقی کے بارے میں بڑی مثبت رپورٹس دی ہیں اور بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ اگر پاکستان اسی رفتار اور مسقتل مزاجی سے آگے بڑھتا رہا تو عنقریب خطے کا مضبوط ترین ملک بن کر ابھرے گاچوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ یہی بڑی وجہ ہے جو ہمارے سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو پارہی کیونکہ اُن پر یہ حقیقت روز روشن کی طرح واضح ہو چکی ہے کہ اگر پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا اور حکومتی پالیسیز ہی کامیاب ہوتی رہیں تو 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) اور بھی مضبوط جماعت بن کر سامنے آئے گی اور اُن کے اقتدار کے خواب دھرے کے دھرے رہے جائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.