ملزم آفتاب کا انتقال ہسپتال میں حرکت قلب بند ہونے سے ہوا، ان کوسینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

ترجمان سندھ رینجرز کابیان

منگل 3 مئی 2016 18:06

ملزم آفتاب کا انتقال ہسپتال میں حرکت قلب بند ہونے سے ہوا، ان کوسینے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ ملزم آفتاب احمد حرکت قلب بند ہونے سے ہسپتال میں انتقال کر گیا، ملزم نے دوران حراست سینے میں درد کی شکایت کی تھی، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر کے دوران حراست انتقال پر ترجمان سندھ رینجرز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملزم آفتاب کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے یکم مئی کو گرفتار کیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم آفتاب کو 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے کیا تھا، ملزم نے منگل کی صبح دوران حراست سینے میں درد کی شکایت کی، ملزم آفتاب کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

متعلقہ عنوان :