تین روزہ کتاب میلہ5مئی سے پنجاب یونیورسٹی میں سجے گا، ملک بھر سے معروف پبلشرز شرکت کرینگے

منگل 3 مئی 2016 17:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ سالانہ کتاب میلہ 2016 بروزجمعرات مورخہ5تا7مئی بمقام انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے کاریڈور میں منعقد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چیف لائبریرین حسیب احمد پراچہ کے مطابق کتاب میلے میں140 سٹالز لگیں گے اور سلسلے میں تمام اقدامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔ کتاب میلہ صبح 9تا رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میلے میں ملک بھر سے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیا ت شرکت کریں گی۔ کتاب میلے میں کتب بہترین رعائتی نرخوں پر فروخت ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :