قومی شاہرات پر حادثات کا سبب بننے والے بلیک سپاٹ کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات کئے جائینگے،مرزا فاران بیگ

منگل 3 مئی 2016 17:51

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء )قومی شاہرات پر حادثات کا سبب بننے والے بلیک سپاٹ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ قومی شاہرات پرجان لیوا حادثات میں کمی لائی جا سکے، ان خیالات کا اظہارزونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے قو می شاہرات پر بلیک سپاٹ والے مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ، ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی بھی اس موقع پر موجود تھے، اس سروے کا مقصد حادثات ہونے کی وجوہات جاننا، بلیک سپاٹ کی نشاندہی کرنا، تکنیکی طورپر شاہرات کامعائنہ کرنا،روڈ سیفٹی کی مناسب سہولیات اور ٹریفک کے بہاؤ کے متعلق جانناہے تاکہ مربوط حکمت عملی کو اپناتے ہوئے حادثات میں کمی لائی جا سکے،ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے سنٹرل زون میں حادثات کے لیے خطرناک مقامات مراکہ، موہنوال، سندر، مانگامنڈی، پھول نگربائی پاس، خطرناک موڑ پتوکی، پل حبیب آباد، رینالہ بائی پاس، اوکاڑہ، ویو ہوٹل ساہیوال اور چیچہ وطنی کا دورہ کیا اور وہاں حادثات کی وجوہات کا جائزہ لیا۔