میگا پراجیکٹس کا اجراء حلقہ کی تعمیروترقی میں سنگ میل کا درجہ رکھتا ہے۔ملک قمر اعوان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 مئی 2016 17:45

ہارون آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔03مئی۔2016ء) :مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک قمر اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا ایم این اے کی ایوان وزیرا عظم میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات اور اس میں حلقہ این اے 189کے لیے تاریخ ساز میگا پراجیکٹس کا اجراء حلقہ کی تعمیروترقی کے باب میں سنگ میل کا درجہ رکھتا ہے میاں عالم داد لالیکا ایم این اے نے اپنے حلقہ کے مسائل کو نہایت موثر اور مذمل انداز سے وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا اور وزیر اعظم نے قائد پاکستان کا حق ادا کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کر کے مختلف اہم منصوبہ جات کی یقین دہانی کے ذریعے اس ملاقات کو نہایت دوررس نتائج سے آراستہ بنا دیا ہے انشاء اللہ اب حلقہ این اے 189میں ترقیاتی منصوبہ جات کا جال بچھایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :