عارف والا، مبینہ ملزم نے پولیس اہلکاروں کو یر غمال بنا کر اسلحہ چھین لیا

منگل 3 مئی 2016 17:45

عارفوالا۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء ) عارف والامیں مبینہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے انہیں یرغمال بناکرسرکاری اسلحہ چھین لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 40/EBمیں تھانہ صدر عارفوالا کا اے ایس آئی سلیم سکھیرا پولیس نفری کے ہمراہ گاڑی نمبرPK/15 پر ہاشم علی جوئیہ کے گھر شامل تفتیش کیلئے اطلاع دینے گئے کہ ہاشم علی جوئیہ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ہاشم علی جوئیہ نے ساتھیوں سے ملکر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر سرکاری اسلحہ چھین لیا۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم ہاشم علی جوئیہ کو گرفتارکرکے پولیس اہلکاروں کو بازیاب کراکے اسلحہ بھی برآمدکرلیا، کانسٹیبل زاہد علیم نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء “ کو بتایا کہ ہاشم علی جوئیہ ریسکیو آپریٹر عزیز جوئیہ کا بھائی ہے جس نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر سرکاری اسلحہ چھین لیا تھا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :