تمام اپوزیشن جماعتیں پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے لئے ضابطہ اخلاق پر متفق ہیں، ٹی او آرز پر حکومت سے بھی بات کریں گے ،شاہ محمود قریشی

منگل 3 مئی 2016 17:31

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر متفق ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جامع دستاویز ہے جس کو سینئر وکلاء اعتزاز احسن اور حامد خان کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹی او آرز پر حکومت سے بھی بات کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کئے گئے ضابطہ اخلاق پر حکومت کے ردعمل کے بعد پلان بی وضع کیا جائے گا۔