موسمیاتی تبدیلی اور اس کے ماحولیات پر اثرات ، عوامی آگاہی کے لئے مہم شروع کرنے کا فیصلا

منگل 3 مئی 2016 17:31

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) وزارت موسمیاتی تبدیلی ملک میں موسمیاتی تبدیلی اور اس کے ماحولیات پر اثرات سے متعلق عوامی آگاہی کے لئے بڑے پیمانے پر مہم شروع کرے گی۔ وزارت کے حکام کے مطابق یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں کے طلباء و طالبات کے علاوہ گرلز اور بوائز سکاؤٹس کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے کہا ہے کہ بچوں میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے موسمیاتی تبدیلی کا مضمون نصاب میں شامل کرنے کی تجویز پر بھی غور ہو رہا ہے۔ وزارت اپنے طور پر اور نجی شعبہ کے اشتراک سے بھی آگاہی کے متعلق کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ترقیاتی شراکت دار اور اقوام متحدہ کے ادارے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ہر سال ماحولیات کا عالمی دن مناتے ہیں۔