پولیس کا تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ میں سرچ آپریشن ‘16مشتبہ افرادگرفتار‘ اسلحہ برآمد

منگل 3 مئی 2016 17:27

سرگودھا۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کی ہدایت پرتھانہ جھال چکیاں کے علاقہ دھریمہ، فاطمہ جناح کالونی اور چک65شمالی میں ملک وسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیااوراس دوران16مشکوک افرادکوگرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا ضلع میں مختلف علاقوں میں افغان آبادیوں اور دیگر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے سرچ آپریشن جاری ہیں، گزشتہ روز ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوصدر ‘ڈی ایس غلام عباس کی نگرانی میں اور ایس ایچ اوجھال چکیاں فاروق حسنات ، ایس ایچ اوشاہپور صدرسمیع اللہ معہ نفری سرکل صدر ، ایلیٹ فورس،سپیشل برانچ اور حساس اداروں نے ملکرتھانہ جھال چکیاں کے علاقہ دھریمہ، فاطمہ جناح کالونی اور چک65شمالی میں ملک سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کرکے16 افراد کوگرفتار کر لیا ہے جبکہ ان مشکوک افراد میں سے علی محمد ، عمر فاروق، ثمر حیات، محمد ندیم، غلام محمد سکنائے دھریمہ ، مدثر حسین، نعیم عباس سکنائے سبھروال کالونی سے 1رائفل7ایم ایم ، 5رپیٹر گنز، 1پسٹل30بور معہ80گولیاں ‘کارتوس برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :