متحدہ اپوزیشن نے پاناما لیکس پر متفقہ ٹی اوآرز بنا لیے لیکن وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ سے پیچھے ہٹ گئی ہے،وزیراعظم کے استعفیٰ پر اپوزیشن میں اتفاق نہیں ہوسکا۔پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزار احسن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 مئی 2016 17:25

متحدہ اپوزیشن نے پاناما لیکس پر متفقہ ٹی اوآرز بنا لیے لیکن وزیراعظم ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03مئی۔2016ء) :متحدہ اپوزیشن نے پاناما لیکس پر متفقہ ٹی اوآرز بنا لیے لیکن وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزار احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفیٰ پر اپوزیشن میں اتفاق نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس پر سب سے احتساب کا عمل وزیراعظم اور ان خاندان سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ باقی تمام لوگوں کا احتساب بعد میں کیا جائے گا۔وزیراعظم کے تمام بیرون ملک اثاثوں کی بین الاقوامی فرانزک سے انکوائری کی جائے۔انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن بنایا جائے گا،جو تین ماہ میں انکوائری کریگا۔