قومی اداروں اور سرکاری ملازمین کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونا چاہیے ،چوہدری محمد یٰسین
سی ڈی اے ملازمین وافسران کا پراپرٹی ڈیلروں کے خلاف مشترکہ احتجاج چیئرمین آفس کے سامنے ہوا ،بعدازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے
منگل 3 مئی 2016 17:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پراپرٹی ڈیلروں کی طرف سے سی ڈی اے کی عمارت کے داخلی گیٹ توڑ کر اندر داخل ہونے ،ہلڑ بازی اور سیکورٹی ملازمین کو زدو کوب کرنے کے علاوہ سی ڈی اے انتظامیہ کے خلاف بیہودہ زبان الفاظ کرنے پر سی ڈی اے چیئرمین آفس ،ون ونڈو ،اسٹیٹ منیجمٹ اور دیگر ذیلی دفاترمیں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین و افسران نے چیئرمین آفس کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ روز ہونے والے واقعے کی پرزور مذمت کی جسکی وجہ سے مسلسل دو گھنٹے تک محکمہ سی ڈی اے میں تمام کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے موقع پر پہنچ کر احتجاجی شرکاء ملازمین و سی ڈی اے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران و کارکنوں کو آپکے جذبات و دکھ کا مکمل احساس ہے اور ہم پر زور طریقے سے اس غیر اخلاقی و اقعے کی مذمت کرتے ہیں ،جمہوریت میں ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کرے لیکن کسی کو بھی قانون شکنی کرتے ہوئے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں اور کسی صورت میں بھی ایساواقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا کہ جسکی وجہ سے قومی ادارے اور اس میں کام کرنے والوں کا تقدس پامال ہو ،ہر شہری ہمارے لیے قابل احترام ہے اور پراپرٹی ڈیلروں کو بھی چاہیے تھا کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے مسائل کو قانونی طریقے سے انتظامیہ کے سامنے پیش کرتے اور مذاکرات کے ذریعے انکو حل کروانے کی کوشش کرتے ،موجود ہ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل اور انکی ٹیم نہایت عوام دوست اور مزدور دوست ہے اور وہ دن رات محنت کر کے اس شہر کی عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے تیزی کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں ،شہر کی سڑکوں کو کشادہ کررہے ہیں اور پارکوں میں نئے پھول پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق اس شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے ،چوہدری محمد یٰسین نے اس موقع پر سی ڈی اے ملازمین اور کارکنوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ پر امن طور پر منتشر ہو کر اپنا کام محنت و لگن سے جاری رکھیں ،یہ شہر ہمارا ہے اور ہم نے اس ادارے کی بہتری کے لیے اور حکومت سے ملکر اس شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے دن رات محنت کرنا ہے ،سی ڈی اے کے پندرہ ہزار محنت کش درحقیقت پندرہ ہزار خاندان ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف اور جمہوریت کی فروغ کی خاطر ہمیشہ مسلح افواج اور حکومت پاکستان کی آواز میں آواز ملائی اور آئندہ بھی قومی معاملات میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،چوہدری محمد یٰسین کی اپیل پر سی ڈی اے ملازمین و افسران پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.