چیئر مین پریس کونسل آف پاکستان کا خوشنودعلی خان سے اظہار تعزیت

منگل 3 مئی 2016 16:56

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) چیئر مین پریس کونسل آف پاکستان، ڈاکٹر ایم صلاح الدین مینگل نے خوشنودعلی خان، چیف ایڈیٹرروزنامہ صحافت کی والدہ کے وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے پریس کونسل آف پاکستان کی طرف سے خوشنود علی خان صاحب کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کی ہے۔ انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالی انھیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کے درجات بلند کرے۔

متعلقہ عنوان :