سی ڈی اے کے خلاف اسٹیٹ ایجنٹ کے احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر پولیس تشددکی تحقیقات کروائی جائے،چیئر مین پریس کونسل آف پاکستان

منگل 3 مئی 2016 16:56

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) چیئر مین پریس کونسل آف پاکستان ڈاکٹر ایم صلاح الدین مینگل نے سی ڈی اے کے خلاف اسٹیٹ ایجنٹ کے احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر پولیس کے تشدد کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پریس کونسل آف پاکستان اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ صحافیوں کے خلاف اس طرح کے پر تشدد واقعات ، اطلاعات کی آزادانہ ترسیل میں رکاوٹ ہیں ،ان کاادراک کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کروائی جائے اور پی سی پی کو اس واقعے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔