یورپی اور ایشیائی ممالک کو ٹیرف کے موجودہ انتظام پر نظرثانی کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا جرمنی میں ایشیاء ۔ یورپ اقتصادی تعاون اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق سیمینار سے خطاب

منگل 3 مئی 2016 16:54

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یورپی اور ایشیائی ممالک کو ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اپنی منڈیوں کو کھولنا چاہئے، اس سلسلے میں موجودہ انتظام پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ منگل کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایشیاء ۔

یورپ اقتصادی تعاون اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں عالمی تجارت کی نمو میں کمی کے ایشیاء یورپ اقتصادی تعاون پر اثرات، یورپی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون میں اضافہ اور باہمی مفاد میں اسے متنوع بنانے سے متعلق امور پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی فنانسنگ کے لئے ترقیاتی بینکوں کو آگے آنا چاہئے۔ وزیر خزانہ نے حقوق ملکیت دانش اور ای کامرس کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے صدر لی کوئن جن، کے ایف ڈبلیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الرچ شروڈر، جائیکا اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدور نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :