ریاض: گھریلوملازمین کی غیر قانونی خدمات پر، 15سال قید، ایک ملین سعودی ریال جرمانہ ہو گا

منگل 3 مئی 2016 16:46

ریاض: گھریلوملازمین کی غیر قانونی خدمات پر، 15سال قید، ایک ملین سعودی ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3مئی 2016ء):وزارتِ لیبر اور پبلک سکیورٹی ادارے نے خبر دار کیا ہے کہ گھریلو ملازمین کی غیر قانونی خدمات میں ملوث افراد کو 15سال کی قید اور ایک ملین ریال تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ ایسے اقدامات کو انسانی سمگلنگ میں شمار کیا جائے گا۔ دونوں محکموں کی طرف سے یہ اعلان میڈیا میں گھریلو ملازمین کی غیر قانونی خدمات کے اشتہارات آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

وزارتِ لیبرنے واضع کیا ہے کہ گھریلو ملازمین کی سمگلنگ انسانی سمگلنگ کے زمرے میں آتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریڈر، بروکر ، اور اس ملازم کو رکھنے والے جتنے بھی افراد ہوں گے ۔وہ اس قانون کی زد میں آتے ہیں اور ان کو سزایئں بھی دی جایئں گی۔ پولیس نے متعدد افراد کو اشہارات کے بعد گرفتار کیا ہے جوایسی سروسس مہیا کرنے کا کہتے تھے۔وزارتِ لیبر نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی اشتہار پر توجہ نہ دیں اور قانونی طریقے سے گھریلو ملازمین کو رکھنے کا جو طریقہ کار ہے اس کو اپنایئں۔وزارتِ لیبر نے بھرتی کرنے والی فرموں سے بھی کہا ہے کہ وہ گھریلو ملازمین کی تنخواہ، لسٹ،پروفیشن، اور قمیعت کو وزارت لیبر کے پورٹل شائع کریں۔