سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے ٹور آپریٹر ز کاکوٹہ 40فیصد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ‘ کوٹہ پچاس فیصدکر نے کی ہدایت

منگل 3 مئی 2016 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) حکومت کی جانب سے ٹور آپریٹر ز کاکوٹہ 40فیصد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کوٹے کو 50فیصد کرنے کی ہدایت کر دی۔ منگل کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں حج پالیسی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نجی حج ٹور آپریٹر ز کا 50فیصد کوٹہ بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکومت کی جانب سے ٹور آپریٹر ز کاکوٹہ 40فیصد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئیکوٹے کو 50فیصد کرنے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوٹہ کم کرنے سے پہلے حکومت کو چاہئے تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جاتا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب کوٹہ ففٹی ففٹی تھا تو اسے مزید 10فیصد کیوں کم کیا گیا ، معاملہ اداروں کی ساخت کا ہے اس لئے بہتر ہوتا کہ حکومت بروقت کوٹے میں تبدیلی کرتی ۔

متعلقہ عنوان :