حکومتی حج پالیسی 2016 مسترد،سپریم کورٹ نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا50فیصد کوٹہ بحال کر دیا

منگل 3 مئی 2016 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے حکومتی حج پالیسی 2016 کو مسترد کرتے ہوئے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا50فیصد کوٹہ بحال کر دیا۔ منگل کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3رکنی بینچ نے حج کوٹہ کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے حج ٹور آپریٹرز کی درخواستیں منظور کرلیں اور حکومت کی جانب سے حج پالیسی 2016کے تحت ٹور آپریٹرز کوٹہ 40فیصد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کوٹہ کو 50فیصد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالتی بینچ کے ریمارکس میں کہا گیا کہ کوٹہ کم کرنے سے پہلے حکومت کو چاہیے تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جاتا، معاملہ عدالت کی ساخت کا ہے بہتر ہوتا کہ حکومت بروقت کوٹے میں تبدیلی کرتی۔

متعلقہ عنوان :