سیاست میں بیس سال ہو ئے، کبھی ہار نہیں مانی ،نہ مانوں گا، ہر چیمپیئن پر برا وقت آتا ہے وہ ہار سے سیکھتا ہے اور آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہے،کھلاڑی کامیاب وہی ہوتا ہے جو اپنی غلطیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جب ہار مان لی جائے تب ہار ہو جاتی ہے،خامیاں دور کر کے چیمپیئن نئی قوت اور جذبے کے ساتھ آتا ہے، نواز شریف کی آمد پر بنوں اورمانسہرہ میں تعلیمی ادارے بند ہونے کی مذمت کرتا ہوں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کایوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب
منگل 3 مئی 2016 16:14
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں بیس سال ہو ئے کبھی ہار نہیں مانی نہ مانوں گا، ہر چیمپیئن پر برا وقت آتا ہے وہ ہار سے سیکھتا ہے اور آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہے،کھلاڑی کامیاب وہی ہوتا ہے جو اپنی غلطیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جب ہار مان لی جائے تب ہار ہو جاتی ہے،خامیاں دور کر کے چیمپیئن نئی قوت اور جذبے کے ساتھ آتا ہے، نواز شریف کی آمد پر بنوں، مانسہرہ میں تعلیمی ادارے بند ہونے کی مذمت کرتا ہوں۔
وہ منگل کو پشاور میں یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف مانسہرہ گئے تو یونیورسٹی بند کردی گئی، بنوں گئے تو اسکول بند کر دیئے گئے، جن لوگوں نے یونیورسٹی اور سکول بند کئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس دن خود کو چیلنج کرنا بند کریں گے تو زوال شروع ہو جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آمد پر بنوں، مانسہرہ میں تعلیمی ادارے بند ہونے کی مذمت کرتا ہوں، سیاست میں بیس سال ہو گئے کبھی ہار نہیں مانی نہ مانوں گا،چیمپیئن آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہے، ہارنا نہیں جانتا، کھلاڑی کامیاب وہی ہوتا ہے جو اپنی غلطیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جب ہار مان لی جائے تب ہار ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر کرکٹ کی تھوڑی بات کر کے کروڑ پتی بن سکتا ہوں، 9سال کا تھا تو فیصلہ کیا کرکٹ کھیلنی ہے، جب کرکٹ کھیلی تو پہلے میچ کے بعد مجھے نکال دیا گیا، واپس ٹیم میں آنے میں 4سال لگے، صحت نہیں تو کچھ نہیں، آپ کو پتہ ہے کہ آجکل میرا مقابلہ کس سے ہے، زندگی مقابلے کا نام ہے، اسپورٹس آپ کو مقابلہ سکھاتی ہے، ہر چیمپیئن پر برا وقت آتا ہے، ہر چیمپیئن ہارا ہے، چیمپیئن ہار سے سیکھتا ہے، خامیاں دور کر کے چیمپیئن نئی قوت اور جذبے کے ساتھ آتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انسان برے وقت میں اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.