کوئٹہ ، آر آر جی اہلکاروں کے قافلے کے قریب دھماکہ، 5 زخمی ، 3 کی حالت تشویشناک

منگل 3 مئی 2016 16:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر آر آر جی کے اہلکاروں کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے ،جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے،دھماکے میں 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا،وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دھماکے کی شدیدمذمت، واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب قاسم لائن سے 100 گز کے فاصلے پر اس وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا گیا جب آر آر جی اہلکاروں کی دو گاڑیاں یہاں سے گزر رہی تھیں۔دھماکہ کے نتیجے میں 5 اہلکار رمضان ، جاوید ، لیاقت حسین ، شاہنواز ، طارق حسین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر پہلے سول اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن ندیم احمد نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھاکے میں 5 اہلکار زخمی ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے میں 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :