کراچی، لیاری میں گینگ وار ایک بار پھر منظم ہونا شروع
سٹریٹ کرائمز ،منشیات فروشی میں تیزی ،گینگ وار مافیا اپنے کالے دھندوں کیلئے نئے نوجوانوں کو استعمال کررہی ہے،پولیس رپورٹ
منگل 3 مئی 2016 16:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) کراچی کی قدیم بستی لیاری میں گینگ وار ملزمان نے ایک بار پھر منظم ہونا شروع کر دیاہے ،بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی کے لیے نئے چہروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کیمطابق کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کارندوں نے دوبارہ منظم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔پولیس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عزیر بلوچ گروہ کے سعید پٹھان ، خدا بخش عمرانی اور رمضان عرف رمضانی لیاری میں موجود ہیں جبکہ ملا سہیل، آغا زاہد اور اسماعیل افشانی بھی قدم جمارہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بابا لاڈلہ کے کمانڈر فیصل عرف سلمان ، ملک وزیر اور فیصل موٹا لیاری آگئے ہیں اور انکے ساتھ ایاز لاسی، یونس جدگال اورنصیر بلوچ نامی کمانڈر جرائم کے اڈے فعال کررہے ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیاری کے چار تھانوں کی حدود ان گینگ وار ملزموں کی پناہ گاہیں بن رہی ہیں جن میں چاکیواڑہ، کلاکوٹ، کلری اور بغدادی شامل ہیں ۔
گینگ وار کے سلیم بلوچ گروہ، سعید پٹھان گروہ اور راجا پٹھان گروہ تاجروں اور بلڈرز کو بھتہ کے لیے دھمکا رہے ہیں ۔اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں تبزی ہے گینگ وار مافیا اپنے کالے دھندوں کے لیے نئے نوجوانوں کو استعمال کررہی ہے۔پولیس رپورٹ میں لیاری کے مخصوص علاقوں میں رینجرز کی اضافی چوکیوں اور آپریشن کو تیز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.