اسلامک یونیورسٹی میں طالب علم کے اغواء کے کیس میں عدالت نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

منگل 3 مئی 2016 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) اسلامک یونیورسٹی میں طالب علم کے اغواء کے کیس میں عدالت نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف چوہدری کی عدالت میں ہو ئی ،درخواست گزار نے تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ بارہ کہو کے ایس ایچ او اور اہلکاروں کو نامزد کیا تھا ۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولیس اہلکاروں نے ضیاع الدین کو 12فروری کو اغواء کیا تھا ‘ دوسری جانب پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ضیاع الدین کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن ہے اور اس کے قبضے سے جہادی لیٹریچر برآمد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :