قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی سب کمیٹی کا اجلاس پرسوں کو ہوگا

منگل 3 مئی 2016 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی سب کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس راولپنڈی میں دن 11 بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر رمیش لال کریں گے۔ اجلاس میں ریلوے کی ملک بھر میں اراضی پر قبضہ کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔