ابو ظہبی:گھریلو ملازمہ اپنے کفیل کا پاسپورٹ چوری کرنے پر گرفتار

منگل 3 مئی 2016 15:55

ابو ظہبی:گھریلو ملازمہ اپنے کفیل کا پاسپورٹ چوری کرنے پر گرفتار

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3مئی 2016ء) :ابو ظہبی کی مقامی عدالت میں ایک ایتھوپیائی گھریلو ملازمہ کی طرف سے اپنے کفیل کا پاسپورٹ چوری کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ایتھوپیائی ملازمہ کی چوری کا اس وقت پتہ چلا جب اس نے ابو ظہبی میں ایک خاتون سے رابطہ کیا اور ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ خاتون کو شک پڑنے پر جب اس نے اس کے کفیل سے بات کی تو پتہ چلا کہ مذکورہ ملازمہ اپنے کفیل کا پاسپورٹ چوری کر کے لائی ہے۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ 16مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :