ریاض: کنگ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا ٹرمینل نمبر5، جون سے مکمل آپریشنل ہو جائیگا:پرنس فیصل بن بندر

منگل 3 مئی 2016 15:24

ریاض: کنگ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا ٹرمینل نمبر5، جون سے مکمل آپریشنل ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3مئی 2016ء) : پرنس فیصل بن بندر نے ریاض ائر پورٹ کے دورے پر اخباری رپورٹروں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا پانچ نمبر ٹرمینل جون سے مکمل اپریشنل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مکمل ہونے پر یہ ٹرمینل جس کی لمبائی اور چوڑائی 106,500سکوئر میٹر ہے ، مملکت میں نجی طور پر چلایا جانے والا پہلا ٹرمینل ہو گا۔جسکا انتظام آئریش فرم( ڈی اے اے) چلائے گی۔ ایک اندازے کے مطابق 12ملین افراد ہر سال اسکا استعمال کر سکیں گے۔ ٹرمینل پر ایک وقت میں16 چھوٹے جہازیا 8بڑے سائز کے جہاز لنگر انداز ہو سکیں گے۔تین ہزار گاڑیاں بیک وقت پارک کی جا سکیں گیں۔

متعلقہ عنوان :