لاہور ہاءیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سپیکر قومی اسمبلی کی عبدالعلیم خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی سے روک دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 3 مئی 2016 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے درخواست گزار کے کے خلاف الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس بھی جاری کردیے ہیں، عدالت سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو معطل قرار دیکر کاروائی سے روکا جاءے، الیکشن کمیشن وکیل نے نوٹسز پر الیکشن کمیشن کی کارروائی سے متعلق تفصیلی جواب کیلئے مہلت طلب کرلی، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو سپیکر قومی اسمبلی کی عبدالعلیم خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی سے روکتے ہوءےکیس کی مزید سماعت 17 مءی تک ملتوی کردی