لاہور کی صارف عدالت نے کنفرم ٹکٹ کے باوجود شہری کوطیارے سے آف لوڈ کر نے کے اقدام کے پی آئی اے کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کی درخواست پر ایم ڈی پی آئی اے اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 3 مئی 2016 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء) مقامی شہری محمد ہشام کے وکیل غلام مرتضی چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی فلائٹ نمبر پی کے 657 کی کنفرم ٹکٹ کے باوجود پی آئی اے سٹاف نے راولپنڈی سے لاہور آنے والے طیارے سے اسے آف لوڈ کر کے اپنے افسران کو جہاز میں سوار کرا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاجواب سروس کے نام پر پی آئی اے سٹاف نے انہیں زدو کوب کیا اور بد تمیزی بھی کی جو کہ صارف ایکٹ کی واضح خلاف ورزی اور پی آئی اے کسٹمر سروس رولز کی بھی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ خلاف قانون آف لوڈ کرنے پر پی آئی اے کو ایک کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔عدالتی نوٹس کے باوجود پی آئی اے کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے عدالت نے کیس کی مزید سماعت پچیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایم ڈی پی آئی اے اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :