فیس بک پر دو سےزائد خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کرنے والے کی شامت آگئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 3 مئی 2016 15:16

فیس بک پر دو  سےزائد خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کرنے والے کی شامت آگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء) تھانہ گوالمنڈی پولیس نے ملزم عبدالوہاب علوی کو ہتھکڑیاں لگا کر سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔پولیس کے سب انسپکٹر نوید,,کانسٹیبل عابد اور کانسٹیبل ارباب سمیت چار گواہوہان کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی۔ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے گذشتہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ملزم عبدالوہاب علوی نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو حراساں کیا جس کے باعث درجنوں خواتین ڈاکٹرز پیشہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ملزم کی نازیبا حرکات کی بنائ پر کئی خواتین ڈاکٹرز کے رشتے ٹوٹ گئے جبکہ ملزم ڈاکٹر ز کو بلیک میل کر کے بھتہ بھی وصول کرتا رہا۔ ملزم نے خواتین ڈاکٹرز کی جعلی ویڈیو ز بنائی اور انہیں بلیک میل کیا،،،ملزم کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ کا حصہ ہے جبکہ ملزم سے میموری کارڈز بھی برآمد کئے جا چکے ہیں.ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ پولیس نے میڈیا کے دباو پر اسکے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات عائد کر رکھی ہیں۔استغاثہ کے چاروں گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہونے کی بناءپر عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔