شارجہ: یوٹیلیٹی بل اب ایس ایم ایس اور ای-میل کے ذریعے بھیجے جایئں گے: سیوا

منگل 3 مئی 2016 14:57

شارجہ: یوٹیلیٹی بل اب ایس ایم ایس اور ای-میل کے ذریعے بھیجے جایئں گے: ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3مئی 2016ء) : شارجہ الیکٹرک اینڈ واٹر اتھارٹی (سِیوا) کے ترجما ن کے مطابق وہ عقریب کاغذی بلوں کی بجائے ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے سارفیِن کو بل بھیجیں گے۔ سِیوا کے ڈائریکٹر حامد الحاج نے اپنے نشریاتی پیغام میں کہا ہے کہ یوٹیلیٹی بلوں کو جمع کروانے کے طریقہ کار کو بدلنے کے لیئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گرمیوں میں بجلی کی کھپت کے بارے میں بتایا کے ،گرمیوں میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہو جاتا ہے ، ہم لوگوں اس بارے میں آگاہی دے رہے ہیں ،کہ کس طرح بجلی کی کھپت کو کم کیا جا سکتا ہے۔

شارجہ میں بجلی کے صارفِین کی تعداد کے بار ے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2015کے آخر تک شارجہ میں بجلی استعمال، کرنے والے صارفِین کی تعداد 450,000تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے صارفِین کو متنبع کیا کہ 1,000درہم سے زیادہ کا بل آنے پر صارف کا بجلی اور پانی کا کنیکشن منقطع کی جائے گا۔انہوں نے صارفِین کو ہدایات دیں کے وہ رات کے اوقات میں جو جگہیں استعمال میں نہ ہوں ان کے اے سی بند کردیں اور غیر ضروری بتیاں بجھا دیا کریں۔

متعلقہ عنوان :