رحیم یارخان پولیس ملازمین کے کوائف کی کمپیوٹرائزیشن کے بعدتصدیق کاعمل شروع

منگل 3 مئی 2016 14:47

رحیم یار خان ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) پولیس ملازمین کے کوائف کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد تصدیق کاعمل شروع کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب کے حکم پررواں سال جنوری میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے تعاون سے صوبے بھرکے ایک لاکھ 92 ہزارسے زائد ملازمین کے مکمل کوائف کاڈیٹاکمپیوٹرائزڈکرنے کاکام شروع کیاگیاتھا،بہاولپور ریجن میں آئی جی پولیس نے 10اپریل کی ڈیڈلائن مقررکی تھی جواب مکمل کمپیوٹرائزڈکرنے کے بعد ڈیٹاکی تصدیق شروع کردی گئی ہے اورفرداًفرداً ہرملازم کوبلاکربائیومیٹرک تصدیق کرنے کے بعد اس کے جمع کیے گئے کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے اورکمپیوٹرمیں فیڈکیے گئے ریکارڈاورسروس رول میں درج کوائف کاتقابلی موازنہ بھی کیاجارہاہے اس سلسلے میں اب تک 1500ملازمین ‘ کانسٹیبل سے لے کرانسپکٹر‘ سکیل5سے16تک کے ملازمین کے کوائف کی تصدیق کاکام مکمل کرلیاگیاہے جبکہ باقی ملازمین کے کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کے کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا کوبعد میں سنٹرل پولیس آفس لاہور کے مرکزی کمپیوٹرسسٹم سے لنک کردیاجائے گااوراس طرح پنجاب پولیس کے تمام ملازمین کے کوائف کومحفوظ کرلیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :