رحیم یار خان، ٹریفک قوانین کی پابندی ٹریفک بہاؤمیں بہتری اورسڑکوں پرقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کوروک سکتی ہے ،عبدالخلیل

منگل 3 مئی 2016 14:47

رحیم یار خان ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) سیکٹرکمانڈرنیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس رحیم یارخان عبدالخلیل نے کہاہے کہ موٹرسائیکل سوارہیلمٹ کے استعمال کویقینی بنائیں‘ بغیرہیلمٹ سفرکرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لائن لین کی پابندی‘ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کااستعمال‘ حدرفتارکاخیال رکھنا‘ دائیں بائیں موڑتے ہوئے انڈیکیٹرزکے استعمال کویقینی بنانااوردوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب وہ احیتاطی تدابیرہیں جوٹریفک بہاؤمیں بہتری اورسڑکوں پرقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کوروک سکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہرشہری کے لیے بے حدضروری ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرے اوراپناقومی فریضہ جانتے ہوئے ٹریفک قوانین کواپنائے ۔