رحیم یار خان، تحصیل میونسپل آفیسر کی نومنتخب کونسلرز کے وفد سے ملاقات،اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

منگل 3 مئی 2016 14:47

رحیم یار خان۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) تحصیل میونسپل آفیسر احمد خان وٹو نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کو حل کرنا ٹی ایم اے کی بنیادی ذمہ داری ہے اس کے لیے ٹی ایم اے رحیم یارخان اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نومنتخب کونسلرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کوٹسمابہ کے نومنتخب کونسلر سید محمود الحق بخاری، گلشن اقبال سے نومنتخب کونسلر چوہدری محمد علی نے تحصیل میونسپل آفیسر کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

احمد خان وٹو نے کہاکہ شہری بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ گلیوں بازاروں میں نہ پھینکیں۔ انہوں نے کہاکہ شکایات کے ازالہ کے لیے ٹی ایم اے میں شکایات سیل قائم ہے، شہری اپنی شکایات اس پر بھی درج کراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کے لیے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ٹی ایم اے کا آپریشن کلین اپ جاری ہے جس سے راستے کشادہ ہورہے ہیں۔