گورنمنٹ گرلز ڈسٹرکٹ جیل سکول ملتان میں طالبات کوجدید طرزپرمبنی نصاب پڑھایاجارہاہے، مسزعفت وسیم

منگل 3 مئی 2016 14:42

ملتان۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء ) گورنمنٹ گرلز ڈسٹرکٹ جیل سکول ملتان کی پرنسپل مسزعفت وسیم نے کہاہے کہ سکول میں زیرتعلیم 1068طالبات کو جدیدتقاضوں پرمبنی نصاب پڑھایاجارہاہے ۔گورنمنٹ سکولوں کاتعلیمی معیار پرائیویٹ سکولوں کے تعلیمی معیار سے کہیں زیادہ ہے ،یہاں پربچوں کوپڑھایاجانے والا کورس حکومت خودفراہم کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ انہوں نے کہاکہ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظرہمیں پرائمری سیکشن کے بچوں کیلئے 2ٹیچرز اورکم سے کم 5کمروں کی مزیدضرورت ہے ۔طالبات کے کھیل کوداورتفریح کیلئے پلے گراؤنڈ بھی نہیں ہے۔جس کے بارے میں درخواست ڈی اوسیکنڈری ملتان کو بھجوائی جاچکی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہماری کوشش ہے کہ بچیوں کے تعلیمی معیار کومزیدبہترکیاجائے،اس لئے میں خودگاہے بگاہے کلاسز کاوزٹ کرتی ہوں ۔بعض اوقات بچیوں کوخود بھی لیکچردیتی ہوں تاکہ میں طالبات کے ساتھ بھی رابطے میں رہوں ۔

متعلقہ عنوان :