موسم گرما میں چارے میں موجود جراثیم جانوروں کو بیمار کر سکتے ہیں، محکمہ لائیو سٹاک

منگل 3 مئی 2016 14:41

فیصل آباد۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء )محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ نے گوشت و دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور بھیڑ بکریوں کو مہلک و متعدی امراض سے بچانے کے لئے انہیں رواں ماہ مئی اور جون کے دوران حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک کے ترجمان نے بتایا کہ چارے میں موجود بیماری کے جراثیم شدید گرمی کے باعث زہریلا مادہ پیدا کر کے جانوروں کی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ اگر جانور سست ہو جائے ، چارہ کھانا ، پانی پینا چھوڑ دے اور اسے بخار و دست کی شکائت محسوس ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس پر انتڑیوں کے زہر کے مرض نے حملہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ صورتحال پیدا ہوتے ہی جانوروں کو فوری طور پر علاج کیلئے قریبی مرکز حیوانات پر پہنچایا جائے اور اس کی جسمانی ضرورت سے زیادہ چارہ فراہم کر نے سے گریز کیا جائے ۔